نوازشریف کی نااہلی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی تیزی میں بدل گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوسرے سیشن میں نمایاں طور پر تیزی دیکھنے میں آئی۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوسرے سیشن میں نمایاں طور پر تیزی دیکھنے میں آئی۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: پاناما کیس فیصلے کے انتظار نے اگرچہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات مرتب کیے اور جمعے کے روز کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا لیکن دوسرے سیشن کے دوران مارکیٹ کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46018.57 پر بند ہوا اور یوں گزشتہ روز کے مقابلے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 0.25 فیصد رہا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 161,052,570 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 16 ارب 57 کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار 624 روپے رہی۔ اس کے علاوہ آج پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46060.55 اور کم از کم 44235.94 پر رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔