روس نے امریکا کو اپنا سفارتی عملہ کم کرنے کا حکم دیدیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
روس نے ماسکو میں واقع ایسی دو عمارتیں بھی قبضے میں لے لی ہیں جو امریکی سرکاری عہدیداروں کے زیر استعمال  تھیں،فوٹو:فائل

روس نے ماسکو میں واقع ایسی دو عمارتیں بھی قبضے میں لے لی ہیں جو امریکی سرکاری عہدیداروں کے زیر استعمال تھیں،فوٹو:فائل

ماسکو: روس نے اپنے خلاف تازہ امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ ملک میں موجود اپنے سفارتی عملے کو کم کرے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے جاری کردہ حکم میں امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ روس میں اپنا اضافی سفارتی عملہ یکم ستمبر 2017ء تک واپس بلوالے جس کے بعد روس میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد 455 رہ جائے گی البتہ یہ واضح نہیں کہ اس وقت روس میں کتنا امریکی سفارتی عملہ ذمہ داریاں ادا کررہا ہے جب کہ  اس کے ساتھ ماسکو کے نواح میں واقع ایسی دو عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال  تھیں۔

واضح رہے کہ  اس وقت امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے جب کہ عالمی سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی ماضی کی سرد جنگ کی سطح پر پہنچ چکی ہے جو بے حد خطرناک امر ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔