پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
الله کرے پاناما فیصلے کے نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، شاہد آفریدی۔ فوٹو: فائل

الله کرے پاناما فیصلے کے نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، شاہد آفریدی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے اور کہا کہ پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے اور الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، اسٹار آل راؤنڈر نے  یہ کہتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/890885058223099904

واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ وزیراعظم کے بچوں حسن، حسین اور مریم، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔