امریکا میں شوہر نے خود پر ہنسنے والی بیوی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
 ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست الاسکا میں شوہر نے خود پر مسلسل ہنسنے والی بیوی کو طیش میں آکر قتل کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں ایک سمندری جہاز کے کیبن سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کے بارے میں ایک عینی شاہد نے بتایا کہ خاتون کو اس کے شوہر کنیتھ مینزینرز نے اس بات پر قتل کیا کیونکہ وہ مسلسل اپنے شوہر پر ہنس رہی تھی۔

جہاز کے سیکیورٹی عملے کی جانب سے کنیتھ مینزینرز کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون کے نشانانات کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ جب وہ اس جوڑے کے کیبن میں داخل ہوا تو مبینہ ملزم خاتون کو جہاز کی بالکونی کی جانب دھکیل رہا تھا، اس نے مزید بتایا کہ میں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ٹخنے سے کھینچ کر واپس پیچھے کیا اور جب میں نے مینزینرز سے پوچھا کہ کیا ہوا تو اس نے کہا کہ یہ مجھ پر مسلسل ہنس رہی تھی۔ ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔