- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی
- کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت، ویڈیو وائرل
- بھارت میں مسلم دشمنی کی نئی لہر، پنچایتوں کے ذریعے معاشی بائیکاٹ کے فیصلے
- کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ
- چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
- سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات
- ٹریفک حادثات اور ڈکیتی پر مزاحمت میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- کورونا سے مزید 2فراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے
- پنجاب سے 4 ماہ قبل اغوا کسان کراچی میں شدید زخمی حالت میں مل گیا
- بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی، ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں
- ایف بی آر ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی پر انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ
- 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن
- سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!
- جہاز چلانے کے لیے مٹی سے ایندھن بنانے کا منصوبہ
- برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا
- نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش
- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
- ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
گیا نواز گیا، جمائما کا ٹویٹ

ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ایک ایسے شخص سے اچھا چھٹکارا ملا، جمائما۔ فوٹو : فائل
لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اوربرطانوی صحافی جمائما گولڈ اسمتھ نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’’Gone Nawaz Gone ‘‘ کا روایتی نعرہ لگا دیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’’Gone Nawaz Gone ‘‘ کا روایتی نعرہ لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ اگلاوزیراعظم پاکستان کی تاریخ کا پہلا وزیراعظم ہوگا جو اپنی مدت پوری کرے گا اوران کے سابقہ خاوند عمران خان 2018ء کے انتخابات جیتیں گے، پاکستان کے کسی سویلین وزیراعظم نے کبھی اپنی 5سالہ مدت پوری نہیں کی۔ انشا اللہ اگلا وزیراعظم مدت پوری کریگا۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ایک ایسے شخص سے اچھا چھٹکارا ملا، 1999ء میں جب میں دوسرے بچے کیساتھ حاملہ تھی تواس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کے دور میں انھیں اسمگلنگ کے جھوٹے الزامات پر جیل بھجوانے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما نے دسمبر1998ء میں لندن میں اپنی والدہ کو 397 ٹائلیں بھیجی تھیں جنھیں پاکستانی کسٹم حکام نے پکڑلیا تھا۔ چھان بین کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے قرار دیا تھا کہ یہ قدیم ٹائلیں ہیں۔ پاکستان میں ان ٹائلوں کی برآمد غیرقانونی اورناقابل ضمانت جرم ہے۔ جمائما کیخلاف یہی الزامات لگائے گئے جہاں انھیں جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ جیل اور 5 ہزار جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت جعلی کیس میں ان کی اہلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔