- وزیر صحت کا عوام کو عید تعطیلات پر کم سے کم گھروں سے نکلنے کا مشورہ
- عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں
- پنجاب: 20 سر اور ایک ’’پگ‘‘ کی جنگ
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی
- کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت، ویڈیو وائرل
- بھارت میں مسلم دشمنی کی نئی لہر، پنچایتوں کے ذریعے معاشی بائیکاٹ کے فیصلے
- کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ
- چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
- سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات
- ٹریفک حادثات اور ڈکیتی پر مزاحمت میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے
- پنجاب سے 4 ماہ قبل اغوا کسان کراچی میں شدید زخمی حالت میں مل گیا
- بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی، ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں
- ایف بی آر ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی پر انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ
- 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن
- سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!
- جہاز چلانے کے لیے مٹی سے ایندھن بنانے کا منصوبہ
- برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا
- نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش
- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی آٹومیشن التوا کا شکار

یوایس سی کوفیصلے کا انتظار،1 ہزار اسٹورز کا نظام خودکار بنایا جائیگا،ذرائع۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی آٹومیشن التوا کا شکار ہو کر رہ گئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز میں عوام کی سہولت اور شفافیت کے لیے آٹومیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈر کے عمل میں حصہ لیا گیا لیکن ایک نجی کمپنی کی جانب سے ٹینڈر ایوارڈ کو چیلنج کیے جانے پر یہ کیس مسابقتی کمیشن میں چلا گیا، یوایس سی کو اس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔
آٹومیشن منصوبے کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپو ریشن کی جانب سے ملک بھر میں اپنے 5ہزار سے زائد اسٹورز میں سے پہلے مرحلے میں 1سال کے دوران اپنے ہیڈ آفس، 9 زونل دفاتر، 65 ریجنل دفاتر اور 1ہزار اسٹوروں کی آٹومیشن کی جانی تھی۔ آٹومیشن کے اس عمل سے یوٹیلٹی اسٹورز کے ریکارڈ کو مرتب کیا جانا تھا، ساتھ ہی فروخت میں اضافہ اور کیش کے نظام میں بھی شفافیت لائی جانی ہے، اس کے علاوہ یوایس سی کو ملک بھر میں اپنے کسی بھی اسٹور پر اشیا کی قلت، خرید و فروخت میں کمی اور اضافے کو بھی مانیٹر کرنے میں سہولت ہوگی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اس عمل کو رواں سال کے پہلے مہینے میں شروع کیا جانا تھا تاہم مسابقتی کمیشن میں کیس ہونے کے باعث آٹومیشن کا منصوبہ رک گیا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو اس وقت مسابقتی کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے، مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے بعد یو ایس سی آٹومیشن منصوبے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرے گی۔ علاوہ ازیں جن یوٹیلٹی اسٹورز کی آٹومیشن کی جانی ہے وہ کارپوریشن کے ریونیو کا 80فیصد جنریٹ کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔