جامعہ کراچی:سیمسٹر سپلیمنٹری امتحان 18 مارچ سے ہونگے

اسٹاف رپورٹر  پير 11 فروری 2013
سوشل ورک کے عملی و زبانی امتحانات کی تاریخ اورگارڈننگ کورس میں داخلے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

سوشل ورک کے عملی و زبانی امتحانات کی تاریخ اورگارڈننگ کورس میں داخلے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

کراچی: جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر سیل کے اعلان کے مطابق سیمسٹر سپلیمنٹری امتحانات 18 مارچ سے 31 مارچ تک منعقد ہونگے۔

امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبا 11 فروری تک فیس وفارم جمع کراسکتے ہیں،واضح رہے کہ موجودہ ریگولر طلبا اس امتحان میں شرکت کے اہل نہیں٭جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر انعام الحق شعبہ ہذا میں پیر 11 فروری کوصبح 11 بجے اسرائیل وفلسطین کی موجودہ صورتحال اور ذرائع ابلاغ کے کردار کے تناظر میں لیکچر سے خطاب کرینگے٭جامعہ کراچی کے تحت بی کام پارٹ ون ٹو (پرائیویٹ ) کا 19 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ آج پیر 11 فروری کوہوگاجبکہ بی کام پارٹ ٹو کا 4 فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 12 فروری کو ہوگا۔

6

امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے٭جامعہ کراچی کے تحت بی اے(پاس) سال اول ودوئم سوشل ورک کے پریکٹیکل اور زبانی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے یہ امتحانات آج پیر 11 فروری تا20 فروری مختلف کالجوں میں ہونگے ٭جامعہ کراچی کے تحت بی ایل اور ایل ایل ایم تعلیمی سال 2012-13 کے انرولمنٹ فارم1500 روپے فیس مع 750 روپے لیٹ فیس کیساتھ 28 فروری تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن کے تحت 10 روزہ گارڈننگ کورس 23 فروری تا3 مارچ بوٹینکل گارڈن جامعہ کراچی میں دوپہر 12 تا5 بجے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔