- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
- کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں متوقع کمی نہیں ہو سکی
- کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟
- بورڈ نے فرنچائزز کو سبز باغ دکھا کر بہلا دیا
ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے، شہباز شریف

سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے جب کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے جب کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا جب کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا جب کہ سیاست میں شرافت اور شائستگی مسلم لیگ (ن) کا طرۂ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کے لیے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے جب کہ نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔