شاہ رخ کی میڈیکل رپورٹ کی حفاظت کیلیے خصوصی اقدامات

طفیل احمد  پير 11 فروری 2013
دانتوں، کلائیوں، ہڈیوں کے جوڑوںکی 6 ایکسرے فلمز پرسائن کیلیے مارکرپین استعمال کیا. فوٹو فائل

دانتوں، کلائیوں، ہڈیوں کے جوڑوںکی 6 ایکسرے فلمز پرسائن کیلیے مارکرپین استعمال کیا. فوٹو فائل

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے ہفتے کو ہونے والے، 7 ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا ہے اور اپنے فیصلے کے ہر صفحے پر واضح دستخط بھی کیے ہیں۔

جبکہ ملزم شاہ رخ جتوئی کے دانتوں، کلائیوں سمیت دیگر ہڈیوں کے جوڑوںکی 6 ایکسرے فلمز پر بھی ماہرین نے واضح دستخط کیے ہیں تاکہ کوئی بھی ممکنہ ردوبدل نہ کیا جاسکے۔ شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کے لیے ساتوں ماہرین کی میڈیکل رپورٹ آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی جائیگی۔ تشکیل دیے جانے والے بورڈ نے طبی اصولوں کے عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کی عمرکا متفقہ طور پر تعین کیا۔ ماہرین نے ملزم شاہ رخ جتوئی کی کلائیوں، کندھوں، کہنیوں، کولہوں کے جوڑوں، ایکسریز اوردانتوں کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد واضح طور پر لکھا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال سے زائد ہے۔

12

معلوم ہوا ہے کہ ایکسرے فلمز پر ارکان بورڈ نے مارکرپین سے دستخط کیے تاکہ ایکسرے فلمز میںکوئی ردوبدل نہ کیا جاسکے۔ ماہرین نے یہ تمام احتیاطی تدابیر اپنی رپورٹ کو محفوظ تر بنانے کے لیے اختیارکی ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کو شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈکا دوسرا اجلاس ہواتھا جس میں شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیاگیا تھا اور اس کی عمر کا تعین کرنے میں ایکسریز سے بھی مدد گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔