برطانیہ:دہشتگردی کے پیش نظر خصوصی فورس بنانے کافیصلہ

آئی این پی  پير 11 فروری 2013
غیرملکی افسران پرمشتمل یہ فورس بھارتی وپاکستانی نژاد ملزموںکوٹارگٹ کرسکے گی فوٹو: فائل

غیرملکی افسران پرمشتمل یہ فورس بھارتی وپاکستانی نژاد ملزموںکوٹارگٹ کرسکے گی فوٹو: فائل

لندن: برطانوی اخبار ’ایشین امیج‘  نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس غیر ملکی دہشت گردوں اور مجرموں کی طرف سے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایک ایسے یونٹ کی تشکیل کرنے جارہی ہے جس میں تمام افسران غیر ملکی ہوں گے جو ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونگے۔

یہ فورس ملک میں جرائم کرنے والے بھارتی اور پاکستانی نژاد ملزمان کو ٹارگٹ کرسکے گی، اس سلسلے میں برطانوی پولیس نے یورپی یونین فنڈنگ سے 22 لاکھ یورو مانگ لیے ہیں، رومانیہ اور پولینڈ نے برطانوی پولیس کے خصوصی دستوں میں شمولیت پررضامندی ظاہر کردی ہے، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق لندن میں جرائم میں ملوث 28 فیصد افراد غیر ملکی ہوتے ہیں، خصوصی فورس برطانیہ میں جرائم میں ملوث بھارتی اور پاکستانی نژاد ملزموں کو بھی ٹارگٹ کرسکے گی۔ ابتدائی طورپر30غیرملکی افسروں پرمشتمل یہ یونٹ3سال کیلیے تعینات کیا جائیگا جو زیادہ تر سادہ لباس میںکارروائیاں کریگا تاہم بوقت ضرورت انھیں یونیفارم پہننا ہوگی۔

7

میٹروپولیٹن پولیس نے اس یونٹ کیلیے یورپی یونین فنڈنگ سے 1.9ملین پاؤنڈ کی مالی امداد کی درخواست کی ہے اور اجازت طلب کی ہے کہ برطانوی پولیس فورس کے معاون کے طور پر دیگر ممالک کے آفیسرز کو بھرتی کرنے دیا جائے۔ رومانیہ اور پولینڈ پہلے ہی اس پر اتفاق کر چکے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ آفیسرز انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے اور میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میںحصہ لیںگے لیکن یہ واضح ہوناچاہیے کہ انھیںکسی کو گرفتارکرنیکا اختیار نہیںہوگا۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق کل غیر ملکی گرفتار مجرموں میں سے 40 فیصد صرف 10 ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔