- IMF قرض بحالی،80 شعبوں کیلیے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم
- اعتماد کا ووٹ یا محفوظ راستہ؟
- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
سڈنی میں ’’ایکسپریس پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو‘‘ کی بھرپور تیاریاں

ایکسپریس میڈیا گروپ نے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کیلیے قومی خدمت کی ہے،رانا قلب عباس۔ فوٹو: فائل
سڈنی: ایکسپریس میڈیا گروپ نے پاکستانی بزنس انڈسٹری کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جبکہ امریکا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انگلینڈ میں ہونے والی ’’ایکسپریس ایکسپو‘‘ نے بہت اہم کامیایاں حاصل کی ہیں۔
سڈنی میں پہلی بار6 اگست 11 بجے دن تا 11 بجے شب بمقام اورین سینٹر ’’ایکسپریس پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو‘‘ منعقد ہورہی ہے۔ آسٹریلیا میں رہنے والے پاکستانی ہمیشہ سے ملکی معیشت کی ترقی کیلیے شاندار کردار ادا کررہے ہیں اور جب بھی انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ملے ہیں تو انھوں نے ناصرف اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا ہے بلکہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلیے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے۔
سڈنی میں ایکسپریس ریئل اسٹیٹ ایکسپو ایونٹ کیلیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، خوبصورت اسٹالز کی تزئین وآرائش کا مرحلہ جاری ہے۔ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ بزنس کا وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیات اور بزنس کمیونٹی کا وفد خصوصی طور پر آسٹریلیا آرہا ہے۔ اورین سینٹر میں پاکستانیوں کے رہنمائی کیلیے اسٹالز لگائے جائیں گے، ان اسٹالز پر پاکستان کے بڑے شہروں کے رہائشی وکمرشل پروجیکٹس کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔
افتتاحی تقریب میں سڈنی کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی نمایاں پاکستانی شخصیات شرکت کریں گی، پاکستان ایسوسی ایشن سڈنی کے صدر رانا قلب عباس نے کہا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی کرکے ’’ ایکسپریس ایکسپو ‘‘ کے ذریعے قومی خدمت کی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی اور یہاں کے نمایاں بزنس مین اس حوالے سے پرجوش ہیں ناصرف بھرپور شرکت کریں گے بلکہ اس ایکسپو سے کاروباری فائدہ بھی اٹھائیں گے۔
پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اراکین حاجی محمد شبیر، افتخار رانا، مسعود چیمہ، حافظ شاہد، سعد ملک، شعیب حنیف، چوہدری اسلم، طارق رانا، شفق جعفری، ندیم شیخ، بشیر ملک، حسن رانا ودیگر نے بھی ’’ ایکسپریس ایکسپو ‘‘ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایکسپریس میڈیا گروپ کا خوش آئند اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس ایکسپو میں شرکت کرے گی۔ شرکت کے خواہش مند مزید معلومات کیلیے پروگرام کوآرڈینیٹر رانا تاثیر قاسم فون نمبر 0061-413071213 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔