گوجرانوالہ: ینگ ڈاکٹرزکی ایم ایس سول اسپتال کو دھمکیاں،پولیس کی نفری تعینات

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
ایم ایس ڈاکٹر انورامان نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں کے باوجود کام کرتے رہیں گے۔  فوٹو: فائل

ایم ایس ڈاکٹر انورامان نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں کے باوجود کام کرتے رہیں گے۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: ینگ ڈاکٹرزکی ایم ایس سول اسپتال کو دھمکیوں کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر انور امان نے ڈی سی او کو اطلاع دی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں فون پردھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ ان پر حملہ کریں گے اور ایمرجنسی وارڈ بند کردیں گے، ان کی جان کو خطرہ ہے، ان خبروں کے بعد ایم ایس آفس، آؤٹ ڈور، ایمرجنسی اور اسپتال کے چاروں اطراف میں پولیس نفری کو تعینات کردیا گیا، ایم ایس ڈاکٹر انورامان نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں کے باوجود کام کرتے رہیں گے۔

دوسر ی طرف صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر کاشف بلال کا کہنا ہے کہ ایم ایس کو دھمکیاں دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔