شیخوپورہ: طالب علم کے قتل میں ملوث 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلےمیں مارے گئے

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان  نے چند روز قبل ایک طالب علم کو اغواکرنے کے بعد قتل کردیا تھا ،پولیس  فوٹو:  فائل

ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان نے چند روز قبل ایک طالب علم کو اغواکرنے کے بعد قتل کردیا تھا ،پولیس فوٹو: فائل

شیخوپورہ: طالب علم کو اغوا کرنے کے بعد اسے قتل کرنے والے 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرق پور میں راوی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شرقپور کے قریب راوی روڈ پر پولیس پارٹی  پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان مارے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان نے چند روز قبل ایک طالب علم کو اغواکے بعد قتل کردیا تھا جس کی لاش مریدکے کے قریب ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔