لاہورمیٹرو بس سے اچھا منصوبہ کراچی میں شروع کریں گے،آغاسراج درانی

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا جمہوریت کا حسن ہے ، آغاسراج درانی  فوٹو : فائل

اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا جمہوریت کا حسن ہے ، آغاسراج درانی فوٹو : فائل

کراچی: سندھ کےصوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ لاہورمیٹرو بس سے اچھا منصوبہ کراچی میں میں شروع کریں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ لاہورمیٹرو بس سے اچھا منصوبہ کراچی میں شروع کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  چین کے اشتراک سے شہرمیں میٹروبس سروس کا منصوبہ شروع کیا تھا لیکن شہر کی خراب صورت حال کےباعث  یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

آغاسراج درانی نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا جمہوریت کا حسن ہے تاہم یہ جماعتیں مل کر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔