بنگلہ دیش میں بس حاد ثہ،5خواتین سمیت 17 افراد ہلاک،26 زخمی

آئی این پی  پير 11 فروری 2013
بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہرکرپل سے نیچے جاگری، پولیس۔  فوٹو: رائٹرز

بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہرکرپل سے نیچے جاگری، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے علاقے کوکس بازار بس حادثے کے نتیجے میں  17 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حادثہ ماتاموہوری دریا کے قریب پیش آیا جہاں زائر ین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرپل سے نیچے جاگری جس کے باعث 16 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا، حادثے میں  زخمی ہونے والوں  کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک وزخمی ہونے والے زائرین کا تعلق ضلع غازی پور سے تھا جو ضلع فاٹک چھاری میں واقع ایک درگاہ سے واپس آرہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔