ایم کیو ایم کا کراچی کے حالات،جمہوریت کے استحکام کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
 پرامن انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہئے،ڈاکٹر فاروق ستار.  فوٹو ایکسپریس

پرامن انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہئے،ڈاکٹر فاروق ستار. فوٹو ایکسپریس

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ کراچی کے حالات اور جمہوریت کے استحکام کے لئے دوبارہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پانچ سال اسی بحث میں گزر گئے کہ کب ایم کیوایم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے، انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے لئے رابطہ کمیٹی  کی مشاورت جاری ہے اور جلد حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آزادانہ شفاف انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں، پرامن انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ  ملک کے کسی بھی حصے میں خوف اور دہشت گردی پھیلا کر انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔