ہم نے میٹروبس اور صدرزرداری نے اپنے بنکر نما محل کا افتتاح کیا،شہبازشریف

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
انڈسٹریل اسٹیٹ میں اربوں کی سرمایہ کاری ہوئی جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا،شہبازشریف فوٹو : فائل

انڈسٹریل اسٹیٹ میں اربوں کی سرمایہ کاری ہوئی جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا،شہبازشریف فوٹو : فائل

ملتان: وزیراعلیٰ  پنجاب  شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے میٹروبس اور صدرآصف زرداری نے اپنےبنکر نما محل کا افتتاح کیا، جب چور اور چوکیدار مل جائیں توملک کا حال ایسا ہی ہوگا ۔

ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نےکہا کہ آصف زرداری کوایران کےساتھ گیس معاہدے کا خیال اب آیا ، انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری کے200 ارب روپے خزانے میں آجائیں تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا.

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اربوں کی سرمایہ کاری ہوئی جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں  نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے  ملتان میں بھی 50 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں لیکن ان کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔