روس ميں کوئلے کی كان ميں دھماكا، 16 افراد ہلاک، 2 لاپتہ

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
دھماکے کے وقت کان میں 23 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 5 کو زخمی حالت میں  نکال لیا گیا،  فوٹو: رائٹرز

دھماکے کے وقت کان میں 23 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 5 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، فوٹو: رائٹرز

ماسکو: روس ميں کوئلے کی  كان میں دھماكے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبكہ 2  لاپتہ ہوگئے۔

روسی  میڈیا كے مطابق كومی ريجن ميں واقع ’’وورکتنسکایا‘‘ نامی کوئلے کی  كان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دھماکے کے وقت کان میں 23 افراد کام کر رہے تھے جس میں سے 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔