نوازشریف کی لاہورآمد، لیگی قیادت نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2017
سابق وزیراعظم کے استقبال کے سلسلے میں جہاں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم کے استقبال کے سلسلے میں جہاں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا: فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہونے کے بعد پہلی بارلاہور پہنچ رہے ہیں جب کہ ان کی آمد کویادگار بنانے کا پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہونے کے بعد پہلی بار اتوار کو اسلام آباد سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ان کی آمد کو یادگار بنانے کا پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔ لاہور میں داخل ہونے کے بعد جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے۔ لاہور کی تمام یونین کونسلزاورٹاونزمیں لیگی قیادت کی ٹیمیں بنادی گئیں ہیں جب کہ انتظامات کی نگرانی حمزہ شہبازخود کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کل 11 بجے بذریعہ موٹروے اسلام آباد سے لاہورکیلئے روانہ ہوں گے، نوازشریف کا قافلہ بابوصابو انٹرچینج سے لاہور میں داخل ہوگا جہاں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کے استقبال کے سلسلے میں جہاں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا وہیں تجاوزارت کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ شہر بھر میں نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے بینرزبھی لگا دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔