وزیراعظم آزاد کشمیراوروزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2017

وزیراعظم آزاد کشمیر نے نااہل اورکرپٹ وزیراعظم نواز شریف کو ہمیشہ وزیراعظم پکارنے اعلان کیا تھا، درخواست گزار: فوٹو: فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر نے نااہل اورکرپٹ وزیراعظم نواز شریف کو ہمیشہ وزیراعظم پکارنے اعلان کیا تھا، درخواست گزار: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیراوروزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدراوروزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ راجہ فاروق حیدراوروزیراعلی گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کو فکسڈ اوربغاوت قرار دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اب سوچیں گے کہ کس ملک کے ساتھ الحاق کریں۔

درخواستگزارنے مزید موقف اختیارکیا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ سے اپنے سوال کا جواب مانگ کر توہین عدالت کی ہے جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نااہل اورکرپٹ وزیراعظم نواز شریف کوہمیشہ وزیراعظم پکارنے اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔