نوازشریف کا مری سے اسلام آباد آمد پرکارکنوں اوررہنماؤں کا استقبال

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2017

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف مری میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد پنجاب ہاؤس آگئے ہیں جہاں ان کا استقبال وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں نے کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف مری سے اسلام آباد پہنچے تو راستے بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کئی مقامات پرسابق وزیراعظم نے بھی گاڑی سے نکل کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔  پنجاب ہاؤس میں ان کا وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹر آصف کرمانی نے استقبال کیا۔

نواز شریف کل تک پنجاب ہاؤس میں ہی قیام کریں گے اور وہیں سے اتوارکی صبح لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ لاہور میں شاندار استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

دوسری جانب مریم نوازنے اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کے پرتپاک استقبال کی تصویریں شئیر کیں اورکہا کہ جب عوام بولتی ہے تو ایسے مناظر ہوتے ہیں۔ لوگوں کوعلم تھا کہ نوازشریف آئیں گے اوریہاں سے گزریں گے، عوام نواز شریف کو دیکھ کررورہے تھے اوران کی گاڑی کوچوم رہے تھے جس کی میں خود عینی شاہد ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔