- آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرا
- شبلی فراز صحافیوں سے بات چیت پر شہبازگل پر برہم ہوگئے
- پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم
- کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل
- جہانگیر ترین کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز
- ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب؛ 13 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا اندیشہ
- کھاتیدارکے اکاونٹس سے رقم نکالنے پر 4 بینک ملازمین پر مقدمہ
- سندھ پولیس میں مزید131 پولیس افسران واہلکارکورونا کا متاثر
- سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
- شبلی فراز نے بلاول اور مریم کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
- سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی
- سپریم کورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی عدم فراہمی کا فیصلہ معطل کردیا
- کوٹری کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے
- پشاور بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 تحصیلوں میں تقسیم
- کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ
- بن ڈنک کا جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ
- عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 علاج کی نئی ہدایات جاری کردیں
- پی ڈی ایم لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرے، شیخ رشید
- گھنے جنگل میں مسلسل 18 روز بھٹکنے والا شخص زندہ برآمد
سیف علی خان کی بیٹی والدہ کی پابندیوں سے پریشان

فلم کیدار ناتھ میں سارہ اور سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے؛فوٹوفائل
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ امریتا سنگھ نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کے دوستوں سے ملنے پر پابندی عائد کردی۔
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بہت جلد فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے یہ سارہ کی نہیں بلکہ امریتا کی پہلی فلم ہے جب ہی تو اپنی بیٹی سے زیادہ امریتا سنگھ پریشان نظرآرہی ہیں اور پریشانی کے عالم میں آئے روز عجیب و غریب قسم کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت سارہ علی خان کی صلاحتیوں کے قائل ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق امریتا سنگھ سارہ کی فلموں میں آمد سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ انہوں نےاپنی بیٹی کے دوستوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور انہوں نے سارہ کو گھر سے شوٹنگ اور شوٹنگ سے گھر جانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی اجازت نہیں دی۔
امریتا نے سارہ پر پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے وہ نہیں چاہتیں ان کی بیٹی بلا وجہ خبروں کی زد میں آئے اس سے اس کے کیرئیر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا اسٹارز ہمیشہ کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خاص کر نوجوان اداکار اگر کسی کے ساتھ ہنس کر بات بھی کرلے تو میڈیا رائی کا پہاڑ بنادیتا ہے،اور وہ نہیں چاہتیں کہ کیرئیر کی ابتدا میں ان کی بیٹی کے بارے میں غلط قسم کی افواہیں گردش کریں۔دوسری جانب سارہ اپنی والدہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں سے پریشان ہیں لیکن ایک اچھی بیٹی کی طرح وہ جانتی ہیں کہ ان کی والدہ ان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گی وہ ان کے کیرئیر کیلئے صحیح ثابت ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سارہ علی خان کی بالی ووڈ میں انٹری، کرینہ کا بیان بھی سامنے آگیا
واضح رہے کہ ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سارہ علی خان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔