- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
- کورونا ویکسین ٹرائل مکمل ... پاکستان میں تیار ی ممکن ہے!!
- لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کی نجی ہوسٹل میں خود کشی
- دودھ چوری کاالزام‘زمیندارنے ملازم کوزنجیروں سے باندھ دیا
- انا پرست حکمراں اور اقتدار کی خواہش
- انٹرنیشنل ڈیلرز کی ایل این جی دینے سے معذرت، پاکستان میں گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ
پرویز مشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے، خواجہ سعد رفیق

منتخب حکمرانوں کی کارکردگی ان کی خامیوں پر حاوی رہی سو وہ یاد رکھےگئے،خواجہ سعد رفیق؛ فائل فوٹو
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلادیں۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف آئین شکن اور اور عوام دشمن تھے، ان کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاڈالیں۔
انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کو گزند پہنچانے والے ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نظر ہوگئے ،انہیں اور ان کی عوام دشمن پالیسیوں نے سوائے ملک کو نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں کیا آج انہیں کوئی یاد نہیں کرتا، یہاں تک کہ ان کی قبروں پر رونے والابھی کوئی نہیں، جب کہ عوام کے منتخب کردہ حکمران اپنی کاکردگی کے باعث اپنی خامیوں سمیت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ڈکٹیٹر ملک میں جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا اور اپنے اقتدار کی مدت بڑھانے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔
انہوں نے پرویز مشرف پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مکے دکھاتے ہیں اور اپنے بیرونی آقاؤں کے تلوے چاٹتے ہیں ، مشرف اپنی خراب پالیسیوں کے باوجود بچ کر نکل گئے مگر تاریخ کی عدالت میں ایک دن ان کا احتساب ضرور ہوگا وہ قومی مجرم کے لقب سے کبھی بچ نہیں سکتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فوج ملک کو پٹری پرلاتی ہے سویلین حکومت اتاردیتی ہے، پرویزمشرف
واضح رہے کہ چند روز قبل سابق صدر پرویز مشرف نے برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے اور سویلین آکر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں ، ایشیا کےتمام ممالک کو دیکھا جائے تو وہاں بھی صرف ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ترقی ہوئی ہےجبکہ سویلینز نےصرف ملک کا بیڑہ غرق کیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔