مولانافضل الرحمان اورمحموداچکزئی کا نوازشریف کی بھرپورحمایت کا اعادہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2017
ملاقات میں نواز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا؛فوٹوفائل

ملاقات میں نواز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا؛فوٹوفائل

اسلام آباد: حکومت کی دو اہم اتحادی جماعتوں کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے الگ الگ ملاقات کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کا مری سے اسلام آباد آمد پرکارکنوں اوررہنماؤں کا استقبال

ملاقاتوں کے دوران سیاسی رہنماؤں نے ملک کو درپیش صورت حال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بہت کچھ سمجھ میں آرہا ہے لیکن ابھی خاموش رہنا چاہتا ہوں، نوازشریف

دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سیاسی صورت حال اور قومی منظر نامے پر بریفنگ دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔