برطانوی ایتھلیٹ فاراح نے 10 ہزار میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2017
34 سالہ انگلش ایتھلیٹ فاراح اب 5 ہزار میٹر ریس میں بھی حصہ لیں گے . فوٹو : فائل

34 سالہ انگلش ایتھلیٹ فاراح اب 5 ہزار میٹر ریس میں بھی حصہ لیں گے . فوٹو : فائل

 لندن: برطانوی ایتھلیٹ محمد فاراح نے لگاتار 10واں عالمی ٹائٹل جیت لیا۔

محمد فاراح نے گزشتہ دنوں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 10 ہزار میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

یوگینڈا کے جوشا چیپٹیگی نے سلور جب کہ کینیا کے پال ٹینوئی نے برانز میڈل پایا، 34 سالہ انگلش ایتھلیٹ فاراح اب 5 ہزار میٹر ریس میں بھی حصہ لیں گے، جس میں کامیابی کی صورت میں وہ لگاتار تیسری بار ورلڈ ایونٹ میں ڈبلز فاتح بن سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔