- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
ساؤتھ ایشین کراٹے ایونٹ میں پاکستانی میڈلز کی سلور جوبلی مکمل

6 گولڈ،8 سلور اور11 برانزجیت لیے، 75 کے جی مقابلے میں سعدی کا پہلا نمبر۔ فوٹو؛ فائل
کراچی: پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں میڈلزکی سلورجوبلی مکمل کرلی، ان 25 میڈلز میں6 گولڈ،8 سلور اور 11برانز میڈلز شامل ہیں۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے17کھلاڑیوں نے چارمختلف ایونٹس میں کامیابیاں حاصل کیں، ان میں کیڈٹ، جونیئر، انڈر 21 اور سینئرکیٹیگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کی سینئر کیٹیگری میں معروف انٹر نیشنل کھلاڑی سعدی عباس نے 75 کلوگرام کے درجہ میں اول پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا، بازمحمد نے 84 کلو گرام میں کامیابی پاکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، نصیراحمد 67 کلو گرام میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستانی دستے میں شامل شہباز خان نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انھوں نے 61 کلو گرام کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پائی، ویمنز ایونٹ میں نرگس نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا، قبل ازیں نرگس نے ایک اور کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں محمد اویس اور عبدالخالق بھی شامل ہیں، مزید برآں پاکستان کی مینز ٹیم نے کاتا میں بھی سلور میڈل جیتا، پاکستان کو کانسی کے تین تمغے ویمنز ٹیم کاتا، ویمن انفرادی کاتا اور انڈر 21 انفرادی کاتا میں حاصل ہوئے، چیمپئن شپ کے لیے قومی دستہ میں 6 خواتین اور11 مردکراٹے کاز شریک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔