ایشون نے اننگز میں پانچ وکٹوں کے معاملے میں ہربھجن کو پیچھے چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 6 اگست 2017
ایشون کے سامنے اپنے ملک میں صرف انیل کمبلے ہیں جنھوں نے 132 ٹیسٹ میچز کے دوران 35 باراننگز میں پانچ وکٹیں لیں۔ فوٹو : فائل

ایشون کے سامنے اپنے ملک میں صرف انیل کمبلے ہیں جنھوں نے 132 ٹیسٹ میچز کے دوران 35 باراننگز میں پانچ وکٹیں لیں۔ فوٹو : فائل

کولمبو: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے اننگز میں پانچ وکٹوں کے معاملے میں ہربھجن سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران انھوں نے 26 ویں مرتبہ ایک اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

یاد رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ میں 25 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا، اب ایشون کے سامنے اپنے ملک میں صرف انیل کمبلے ہیں جنھوں نے 132 ٹیسٹ میچز کے دوران 35 باراننگز میں پانچ وکٹیں لیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشون نے26 مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ اپنے 51 ویں ٹیسٹ میں انجام دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔