بھارتی اسپنر ایشون نے شائقین کے لیے اہلیہ پریتی کا انٹرویو کر لیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 6 اگست 2017
ایشون کو گال کے قلعے سے وکٹیں لیتے ہوئے دیکھا تھا، اہلیہ ۔ فوٹو: نیٹ

ایشون کو گال کے قلعے سے وکٹیں لیتے ہوئے دیکھا تھا، اہلیہ ۔ فوٹو: نیٹ

کولمبو: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے شائقین کیلیے اپنی اہلیہ پریتی کا انٹرویو کر لیا۔

بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر ایشون کی ایک ویڈیو جاری کر دی جس میں وہ پریتی کا انٹرویو کر رہے ہیں، اس دوران دونوں کے درمیان دلچسپ باتیں ہوئی، پریتی نے بتایا کہ انھوں نے ایشون کو گال کے قلعے سے وکٹیں لیتے ہوئے دیکھا تھا، انھوں نے اپنا پسندیدہ وینیو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کو قرار دیا جبکہ ایشون کے پہلے انٹرنیشنل شکار کے بارے میں بھی درست جواب دیا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں ان کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کولمبو میں بھی میزبان سائیڈ پر کو انھوں نے خوب پریشان کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔