سلمان، سنجے دت کی نئی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار

نیٹ نیوز  پير 11 فروری 2013
سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کئی برسوں پر محیط ہے۔ فوٹو : فائل

سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کئی برسوں پر محیط ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان دوستی کا تعلق مضبوط ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز دونوں اسٹارز کی 45منٹ سے زائد کی ملاقات کے بعد سلمان خان اب سنجے دت کی شرائط پر ان کی ذاتی پروڈکشن والی فلم میں کام کرنے پر بھی راضی ہوگئے ہیں ۔سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کوئی نئی نہیں قبل ازیں بھی بالی وڈ اسٹارز کی ایسی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انھوں نے ملکر بالی وڈ کے کئی تنازعات بھی حل کرانے میں مدد کی ہے ۔

بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ سلمان کی جانب سے سنجے دت کی پروڈکشن والی فلم میں کام کرنے کے باعث اچھی تبدیلی رونما ہوگی ۔جہاں شائقین کو اچھی اور معیاری فلم دیکھنے کو ملے گی وہیں سنجے دت کی پروڈکشن کمپنی کو بھی کروڑوں کا فائدہ اور منافع ہوسکتا ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔