اسکردو میں 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعد بھی ملبے سے نہ نکالی جا سکیں

شبیر حسین  اتوار 6 اگست 2017
اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ملبے تلے دبنے والے 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعدبھی نہ نکالی جا سکیں۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نااہلی اور عدم تعاون کے باعث اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ملبے تلے دبنے والے 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعدبھی نہ نکالی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ہیوی مشینری موقع پر پہنچی نہ ہی امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے پانچوں طالبعلم جمعرات کی شام گلتری سے اسکردو آتے ہوئے سدپارہ ڈیم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔