امریکا میں بیروزگاری 16 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

اے ایف پی  اتوار 6 اگست 2017
بیروزگاری کی شرح بھی 0.1فیصد گھٹ کر 4.3 فیصد رہ گی جو 16 سال کی کم ترین سطح ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بیروزگاری کی شرح بھی 0.1فیصد گھٹ کر 4.3 فیصد رہ گی جو 16 سال کی کم ترین سطح ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

واشنگٹن: امریکا میں گزشتہ ماہ توقع سے بڑھ کر ملازمتوں کی فراہمی کے ساتھ بیروزگاری کی شرح گھٹ کر16سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

امریکی محکمہ محنت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں 2لاکھ 9 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئیں، اگرچہ جون میں 2لاکھ 31ہزار افراد کو روزگار دیاگیاتھا تاہم ماہرین نے ملازمتوں کے 1 لاکھ 88 ہزار مواقع کی فراہمی کا امکان ظاہر کیاتھا، جولائی میں بیروزگاری کی شرح بھی 0.1فیصد گھٹ کر 4.3 فیصد رہ گی جو 16 سال کی کم ترین سطح ہے مگر رواں سال ملازمتوں کی ماہانہ اوسط 1 لاکھ 85 ہزار رہی ہے جو گزشتہ 3سال کی ماہانہ اوسط سے کم ہے، گزشتہ ماہ اجرتیں بھی 0.3 فیصد بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جاب رپورٹ کو بہترین قرار دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔