کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردگرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2017

گرفتاردہشت گردوں کی شناخت ناصر،عرفان اورلیاقت کےنام سے ہوئی، ذرائع: فوٹو: فائل

گرفتاردہشت گردوں کی شناخت ناصر،عرفان اورلیاقت کےنام سے ہوئی، ذرائع: فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتارکرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتارکرلیے گئے، گرفتار دہشت گردوٕں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے جو پولیس حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کی شناخت ناصر،عرفان اورلیاقت کے نام سے ہوئی جنہوں نے 2 مختلف وارداتوں میں کورنگی اورابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔