سانگھڑ پولیس کا سماج دشمنوں کیخلاف آپریشن،74 گرفتار

نامہ نگار  منگل 12 فروری 2013
منشیات کے خلاف مہم کے دوران چرس، شراب اور ہزاروں مضر صحت گٹکے برآمد کر لئے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

منشیات کے خلاف مہم کے دوران چرس، شراب اور ہزاروں مضر صحت گٹکے برآمد کر لئے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سانگھڑ: ضلع سانگھڑ میں مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے روپوش 8 اشتہاری ملزمان جو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے پریس بریفینگ میں بتایا کہ گزشتہ 15 روز میں سنگین وارداتوں میں ملوث گنیش بھاگڑی، شمشیر خان منگی، لالو کھوسو، جاتی کھوسو، جالی جونیجو، عبدالستار ماچھی، شفیع محمد کے علاوہ مفرور ملزمان کمال الدین، عبدالرحمن مری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے جیل بھیج دیا۔

منشیات کے خلاف مہم کے دوران چرس، شراب اور ہزاروں مضر صحت گٹکے برآمد کرکے منیر مغل، منظور سولنگی، ریاض مری، صلاح الدین انصاری، رمیش ہندو لوہانہ، محمد شریف جٹ، صدار چانڈیو، احمد خان نظامانی، سومریوبھیل، بشیر کمبوہ، پرویز بگٹیکوگرفتارکرکے جیل روانہ کردیا،کاغذات نہ ہونے پر250 موٹر سائیکلیں، ایک وین، 2 کاروںاور 2 رکشوں کے چلان کیے گئے جبکہ 13 لاکھ سے زائد مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔