پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2017
نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف: فوٹو: فائل

نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنانوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کیلیے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہے، ملکی ترقی وخوشحالی کیلیےنوازشریف کی بے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنانوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے جب کہ وہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔