- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
سڑک کی خستہ حالی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے بتایا کہ علاقے کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہوچکا ہے، گندہ پانی علاقے کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے گندگی اور بدبو پھیل جاتی ہے۔ فوٹو: فائل
تلہار: تلہار کے وارڈ نمبر 5 گاہومحلہ کے سیکڑوں رہائشیوں نے غلام حسین کھری کی رہنمائی میں سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر غلام حسین کھری، رستم پتافی، محمد علن ملاح، محمد یعقوب بلوچ اور دیگر نے بتایا کہ چند ماہ پہلے ہمارے محلے کے روڈ کی مرمت کے لیے فنڈ دیا گیا جبکہ سال2012 کے بجٹ میں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے رقم رکھی گئی جس میں گاہو محلہ کا روڈ بھی شامل ہے لیکن تعلقہ کونسل تلہار کی انتظامیہ روڈ کی مرمت کے لیے مختص رقم ہڑپ کرنا چاہتی ہے اور ابھی تک روڈ کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔
مظاہرین نے بتایا کہ علاقے کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہوچکا ہے، گندہ پانی علاقے کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے گندگی اور بدبو پھیل جاتی ہے، نمازیوں اوراسکول کے بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب گندگی کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
مظاہرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نظام کو بہتر بناکر محلے کے روڈ کی مرمت کی جائے ورنہ رہائشی سٹی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔