- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
سندھ میں فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے توصوبے کی تقدیربدل سکتی ہے، گورنرمحمد زبیر
میرپورخاص: گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا ہے کہ سندھ کو ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے توصوبے کی تقدیربدل سکتی ہے۔
میرپورخاص میں لیگی کارکنوں اورتاجربرادری سے خطاب میں گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، 2013 کے مقابلے میں سندھ کو ڈبل فنڈز مل رہے ہیں، اگریہ پیسے صحیح خرچ کئے جائیں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے، گورنرہاوس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں جب کہ سندھ کے لوگوں کا حق ان کودلا کر رہوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا، نواز شریف نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی نااہلی پرلوگو میں پائے جانے والا غم وغصہ جائزہے،(ن)لیگ فیصلے پرنظرثانی کے لیے عدالت جائے گی۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معاشی دھماکا ہے، سی پیک سے پورے ملک کوفائدہ پہنچے گا، سی پیک سمیت(ن)لیگ نے جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ہفتے کراچی آئیں گے جب کہ اگلے مہینے کراچی سے میرپورٹرین کا بھی افتتاح ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔