پیپلز پارٹی نے ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں دیں، میر محمد کھوکھر

نامہ نگار  منگل 12 فروری 2013
میر محمد کھوکھر نے کہاکہ پاکستان اور بالخصوص سندھ بھٹو کے چاہنے والوں سے بھرا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

میر محمد کھوکھر نے کہاکہ پاکستان اور بالخصوص سندھ بھٹو کے چاہنے والوں سے بھرا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالٰہیار.: گزشتہ 30 برسوں سے عوام کی خدمت کررہا ہوں، بھٹو خاندان سے نہایت عقیدت و محبت ہے، آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے۔

ان خیالات کا اظہار ٹنڈوالٰہیار کے سابق تعلقہ ناظم خیر محمد کھوکھر نے نواحی گائوں کوڑھو دائیدانو میں جلسہ عام کے دوران کیا۔ اس موقع پر پی پی پی کے سینیٹر آفتاب کھوکھر، طارق کھوکھر، سینئر صحافی خالد کھوکھر، غضنفر دائو دانی، عبدالغفور دا دانی و دیگر بھی موجود تھے۔

میر محمد کھوکھر نے کہاکہ پاکستان اور بالخصوص سندھ بھٹو کے چاہنے والوں سے بھرا ہوا ہے، ملک مین پہلی مرتبہ جمہوری حکومت اپنے 5 برس مکمل کررہی ہے جس کا سہرا صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے جن کی دور اندیشی اور مفاہمتی پالیسی کے سبب جمہوریت کو فروغ ملا۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بھی بھٹو کے چاہنے والے پی پی کو کامیابی دلائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔