- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
- حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
- یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
- بغداد میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک، 73 زخمی
- چین رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دے گا، وزیرخارجہ
- امن معاہدے پر عمل درآمد؛ طالبان نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کردیا
- لاپتہ افراد کیس؛ اعلی حکام کو ہرجانے، شوکاز نوٹسز اور توہین عدالت کے فیصلے معطل
- اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان ریس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا
- سابق کرکٹرز13 سال بعد جنوبی افریقا کو کراچی میں کھیلتا ہوا دیکھنے کے منتظر
- براڈ شیٹ کیس؛ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
- کے ای ایس سی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد
- ٹی 10 لیگ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یواے ای کے ویزے جاری نہ ہوسکے
- اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب
- اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ انگلینڈ میں پھنس گئے
ڈھلتی عمر میں بھی نوجوان نظرآنے والی بالی ووڈ حسینائیں

ایشوریا اور کاجول 43 سال جب کہ شلپا شیٹھی 42 سال کی ہوچکی ہیں؛فوٹوفائل
ممبئی: عمرصرف ایک نمبرہے اس کا انسانی شخصیت اور خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ محاورہ بالی ووڈ حسیناؤں پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے کیونکہ شوبز کی متعدد حسیناؤں کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے لیکن دیکھنے میں وہ کسی نوجوان اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔
ایشوریا رائے
یکم نومبر 1973 کو پیدا ہونے والی سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے 43 سال کی عمر میں بھی کسی نوجوان حسینہ سے کم نظرنہیں آتیں، ایشوریا کے دیوانوں کی تعداد آج بھی لاکھوں میں ہے جب کہ بالی ووڈ کے پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کی اپنی فلم کے لیے پہلی پسند آج بھی ایشوریا ہی ہیں۔
سشمیتا سین
کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب حاصل کرنے والی نامور اداکارہ سشمیتا سین کا جنم 19 نومبر 1975 میں ہوا تھا، 42 سال کی عمر میں بھی سشمیتا کا شمار بالی ووڈ کی حسین ترین خواتین میں ہوتا ہے۔
شلپا شیٹھی
نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وقت ان پر آکر ٹھر گیا ہے تو غلط نہ ہوگا، 8جون1975 کو پیدا ہونے والی شلپا نے زندگی کی 42 بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ادھیڑ عمری میں داخل ہوچکی ہیں، شلپا کی سدا بہار خوبصورتی کاراز بہترین ڈائیٹ اور یوگاہے، یوگا کی مختلف مشقوں نے انہیں آج بھی جوان بنایا ہوا ہے۔
سونالی بیندرے
یکم جنوری 1975 کو پیدا ہونے والی نامور اداکارہ سونالی بیندرے 42 سال کی ہوچکی ہیں لیکن وہ آج بھی کئی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔
روینہ ٹنڈن
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی تاریخ پیدائش 26 اکتوبر 1974 ہے اور وہ رواں سال پورے 42 برس کی ہوچکی ہیں ، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں روینہ ادھیڑ عمر خاتون کے بجائے خوبصورت اور نوجوان لڑکی دکھائی دے رہی ہیں۔
پریتی زنٹا
پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے، 31 جنوری 1975 کو جنم لینے والی پریتی کی عمر بھی 42 برس ہے لیکن آج بھی خوبصورتی میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔
کاجول
بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ کاجول زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکی ہیں، گزشتہ روز ہی انہوں نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی ہے ، لیکن وہ آج بھی موجودہ دور کی کسی بھی اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔
ارمیلا ماٹونڈکر
ماضی کی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں،عموماً شادی کے بعد خواتین موٹی ہوجاتی ہیں جس سے ان کا حسن ماند پرجاتا ہے لیکن ارمیلا نے اپنی خوبصورتی کو ماند نہیں پڑنے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔