- کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعویٰ
- 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان
- پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
- وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
- صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بہتر متبادل تیار کیے جائیں، یونس خان
- جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان کو جغرافیائی خدوخال کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
- ’جیک ما‘ ڈھائی ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آگئے
- فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
- قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم
- گوگل لینس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز
- کیا مصر کے فرعون خود بھی مصوری کرتے تھے؟
- مُردوں کی آوازیں سننے والے اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، تحقیق
- پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان
- نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں
- ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص
- حکومت پر اپوزیشن کے ساتھ ’’اپنوں‘‘ کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے
- معاشی اعشاریئے بہتر تو پھر مہنگائی کا طوفان کیوں؟ عوام پریشان
- کراچی کی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کا آغاز
کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں جب کہ ہم اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ حالات معمول پر لانا چاہتے ہیں مگر اس کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملتا، بھارت سرحد پر حالات خراب کرنے کے ساتھ ایل او سی پر بھی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر یہ صرف ہماری خواہش پر نہیں ہوگا، بھارت کو بھی اس میں کردار اداکرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی سے لڑرہاہے، پاکستان میں دہشت گردی پہلے سے کم ہوئی ہے جب کہ دہشت گردی کم کرنے میں فوج کی قربانیوں کا اہم کردار ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کلبھوشن نے پاکستان کا امن تباہ کیا اسے کوئی ریلیف نہیں ملےگا
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کشمیر سے وابستہ ہیں، کشمیری اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق رائے شماری کا حق مانگتے ہیں جب کہ کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں، ہماری خارجہ پالیسی عوام کی خواہشات اور ملک کے مفادات کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو 57 برس بیت چکے، تمام فریقین کی خواہش ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کسی حادثے کا شکار نہ ہو تاہم اگر سندھ طاس معاہدے کو نقصان ہوا تو مزید ماحول خراب ہو گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت کلبھوشن یادو کی گرفتاری ہے، اگر ہندوستان امن کا خواہاں نہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے تاہم ہم اپنی سرحدوں کا دفاع کرناجانتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورکنگ باؤنڈری ہو یا لائن آف کنٹرول ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے پی ایس ایل روکنے کیلیے دہشت گردی کرائی
خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر ی ہمارے بھائی ہیں ہم ان کی اخلاقی وسفارتی مددجاری رکھیں گے، کشمیری استصواب رائے کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں جو اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا نے تسلیم کیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔