کراچی کے علاقے بلدیہ میں جنریٹر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2017
گھر میں جنریٹر کے دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

گھر میں جنریٹر کے دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں جنریٹر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں جنریٹر پھٹنے سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔