پاناما کا ہنگامہ موزیک فونسیکا کوہی بھاری پڑ گیا

خبر ایجنسیاں  پير 7 اگست 2017
پاناما پیپرز لیک ہونے سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، کاروبار محدود ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاناما پیپرز لیک ہونے سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، کاروبار محدود ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاناما سٹی: پاناما کا ہنگامہ پاناما پیپرز جاری کرنیوالی مالیاتی کمپنی موزیک فونسیکا (mossack fonesca) کو ہی بھاری پڑگیا ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز لیک ہونے سے کمپنی کی ساکھ کونقصان پہنچا ہے اور کاروبار محدود ہوگیا ہے جس کیوجہ سے دفاتر بند کرنا پڑے ہیں اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا پڑا ہے، دنیا بھر میں کمپنی کے 45 میں سے 39 دفاتر بند ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 اپریل 2016 کو پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد دنیا کے 70ممالک میں 150 سے زائد تحقیقات شروع ہوئیں، پاکستان میں بھی پاناما لیکس پر سیاسی بھونچال آیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔