نوازشریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت کیلیے تباہ کن ہو گی، قمر زمان کائرہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 7 اگست 2017
نواز شریف نے اپنے خلاف سازش خود کی، عمران کی ایمانداری کا بھانڈا بھی پھوٹنے والا ہے، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

نواز شریف نے اپنے خلاف سازش خود کی، عمران کی ایمانداری کا بھانڈا بھی پھوٹنے والا ہے، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت اور آئینی اداروں کیلیے تباہ کن ہو گی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگر نواز شریف اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے نیب عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنے کی تیاری کرتے، وہ جس سازش کا بار بار تذکرہ کرتے ہیں، وہ انھوں نے اپنے خلاف خود کی ہے، 30 سال تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر انھوں نے بے انتہا کرپشن اور انتخابی دھاندلیاں کی ہیں، اس کا جواب دینے کا وقت آیا ہے تو انھیں سازش یاد آ گئی ہے، میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے جس سے بچنا ممکن نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کا مکافات عمل بھی جلد سامنے آنے والا ہے، اس کی جعلی ایمانداری کا بھانڈہ بھی سر بازار پھوٹنے والا ہے، پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی طاقت ہے جو ملک کو بیرونی اور اندرونی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔