- امریکا میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری
- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی پلیئرز نے کئی ریکارڈ الٹ پلٹ دیے

جڈیجا اور ایشون نے میچ میں ففٹی کے ساتھ اننگز میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دے دیا۔ فوٹو: اے ایف پی
کولمبو: دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ الٹ پلٹ کر رکھ دیے، بھارت کی مسلسل سیریز فتوحات کی تعداد 8 تک جا پہنچی۔
بھارت نے کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز سے زیر کرکے پہلی بار سیریز بھی اپنے نام کرلی، یہ اس کی مسلسل آٹھویں سیریز کامیابی ہے جس کا آغاز 2015 کی سری لنکن سیریز سے ہی ہوا تھا، اب اس معاملے میں صرف آسٹریلیا ہی اس سے آگے ہے جس نے 2005 سے 2008 کے دوران مسلسل 9 سیریز جیتیں، انگلینڈ نے بھی 1884سے 1892 تک مسلسل 8 سیریز ہی جیتی تھیں۔
بھارت نے پہلی بار سری لنکا میں ایک اننگز سے کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکن ٹیم بھی 2000 کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈز پر پہلی بار ایک اننگز سے شکست سے دوچار ہوئی، آخری مرتبہ گاہل میں پاکستان نے اسے اننگزسے مات دی تھی، مجموعی طور پر یہ اس کی اپنے ملک میں اس انداز کی ساتویں شکست ہے۔
یہ تیسرا موقع ہے جب ایک ہی ٹیم کے دوکھلاڑیوں نے ایک ہی میچ میں ففٹی بنانے کے ساتھ اننگز میں 5، 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہو، ایشون اور جڈیجا سے قبل یہ کارنامہ 2011 میں بھارت کے خلاف ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے ٹم بریسنن اور اسٹورٹ براڈ نے انجام دیا جبکہ پہلی مرتبہ ایسا 1895میں ہوا تھا جب ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے جارج گفین اور البرٹ ٹروٹ نے یہ اعزاز پایا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسری اننگزمیں 386 رنز بنائے جوکہ فالو آن کے بعد ان کا چوتھا بڑا مجموعہ ہے، ان میں سے تین ایسے مجموعے حالیہ 3 برس کے دوران سامنے آئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔