- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
ہاکی پلیئرز کی بلو ٹرف پر پریکٹس کا آج آغاز
کپتان اذلان شاہ کپ میں میڈل جیتنے کیلیے پُرعزم۔ فوٹو : فائل
لاہور: پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد قومی ہاکی پلیئرز نیشنل اسٹیڈیم لاہور کی بلو ٹرف پر پریکٹس کا منگل کو آغاز کریں گے۔
کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شریک مضبوط ٹیموں کے باوجود میڈل کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے رواں برس کی پہلی انٹرنیشنل اسائنمنٹ کی تیاریوں کا آغاز تو کر دیا تاہم پی ایس بی کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کیمپ جوہر ٹائون اسٹیڈیم میں لگانا پڑا، وہاں کھلاڑیوں نے چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی بھر پور ٹریننگ کی، کیمپ کا حصہ بننے والوں میں عمران شاہ ،عمران بٹ، سید کاشف شاہ ، محمد عمران ، محمد توثیق ، فرید احمد ، محمد وقاص ، شفقت رسول ، عبدالحسیم خان ، علی شان ، محمد عتیق ، وسیم احمد ، ایم کاشف علی ، محمد عرفان، ایم سلمان حسین، رضوان جونیئر ، محمد عرفان جونیئر ،محمد دلبر ، محمد خالد بھٹی ، تصور عباس اور طلعت خالد شامل ہیں، راشد محمود اور محمد رضوان سینئر انٹرنیشنل لیگز جبکہ وسیم احمد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہ بن سکے۔
ذرائع کے مطابق شکیل عباسی اور عمر بھٹہ نے کیمپ میں رپورٹ تو کی لیکن انجری مسائل کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلیے کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا پیدا کرنے اور مضبوط اسکواڈ کی تشکیل کیلیے پی ایچ ایف نے کیمپ میں 2 سے3مزید پلیئرزکو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے نام ایک ، دو روز تک فائنل کر لیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 9 سے17 مارچ تک ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ پے در پے کامیابیوں کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور وہ مستقبل میں بھی شاندار کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ نمائندہ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کا اصل ہدف آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ ہے، اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کے بھر پور مواقع دیے جا رہے ہیں، اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بھی سینئرز کے ساتھ جونیئرز بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
کپتان نے کہا کہ گذشتہ برس کے ایونٹ میں گرین شرٹس نے ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی لیکن کھلاڑیوں کا مورال دیکھتے ہوئے پُر امید ہوں کہ اس برس میڈل کی دوڑ میں شامل رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔