- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا
کلاسیکل رقاصہ نمرین بٹ نے ’’دادا پوتا‘‘ سے فلمی دنیا میں انٹری دیدی
پہلا اسپیل آئندہ ہفتے شمالی علاقہ جات میں عکسبند کیا جائے گا۔ فوٹو: ایم افضل/فائل
لاہور: معروف کلاسیکل رقاصہ نمرین بٹ کی فلمی میدان میں انٹری، دوپروجیکٹس کی شوٹنگ سے ایکٹنگ کیرئیر کی اننگز کا آغاز کردیا۔
نمرین بٹ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ کیمرے کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کربات کرنے کا فن واقعی ہی بہت منفرد اورنرالا ہے۔ مجھے اندازہ ہی نہ تھا کہ ایکٹنگ کرنا کس قدر مشکل ہے۔ میں نے تواپنی زندگی میں تمام ترتوجہ رقص پرمرکوزرکھی اوربڑی محنت کے ساتھ کلاسیکی موسیقی میں اپنا نام بنایا لیکن اب اداکاری کے شعبے میں انٹری دینے کے بعد مجھے اس کی باریکیوں کا پتہ چل رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ماضی کی معروف ہیروئنیں صبیحہ خانم، شمیم آراء، فردوس، بہار، نشو، شبنم، بابرہ شریف، رانی اورسنگیتا سمیت دیگرنے جس طرح سے اداکاری کے شعبے کواپنی صلاحیتوں سے انمول بنایا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
رقاصہ نے کہا کہ مجھے فلم کی شوٹنگ کے دوران خاصی دشواریوں کا سامنا رہا ہے لیکن جہانگیرجانی جوکہ بہت تجربہ کار اداکارہیں، ان کی رہنمائی سے مجھے اپنے کردارمیں حقیقت کے رنگ بھرنے میں آسانی ہورہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نمرین بٹ نے کہا کہ فلم کے شعبے میں کام کرنے کے لیے مجھے پہلے بھی متعدد بار آفرزہوچکی ہیں لیکن مجھے جاندار کردار اور کہانی والی فلم میں ہی ہے کام کرنا تھا، جونہی مجھے ایک ایسی فلم آفرہوئی جس میں مجھے مرکزی کرداردیا گیا ہے ، میں نے اس کوفوری سائن کیا۔ میں نے مزید تین فلمیں بھی سائن کی ہیں لیکن اس بارے میں شوٹنگ پرپہنچنے کے بعد ہی تفصیلات سے آگاہ کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پہلے کام کیا ہے اوراس کے بعد اس کی تشہیرکی ہے۔ مجھے وہ لوگ بالکل پسند نہیں جو پروجیکٹ کی بات چیت شروع ہونے پرہی اس کی جھوٹی تشہیرکرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔