کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو بارش کا امکان

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2017
راجستھان میں موجود بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل ہوگا فوٹو: فائل

راجستھان میں موجود بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل ہوگا فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ابر آلود ہے، یہ سسٹم منگل کی شام سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تھر، میرپور خاص، حیدر آباد اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بوندا باندی ہوگی جب کہ 9 اور 10 اگست کو بھی  بارشوں کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔