- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
جیل میں غربت بھرے دنوں کو یاد کرکے آنسو آجاتے ہیں،سنجے دت
ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کا شمار بھارت کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے پاس کسی کو بھی دینے کیلئے کچھ نہیں تھا۔
سنجے دت کی زندگی مختلف تنازعات سے بھری پڑی ہے، کیرئیر کی ابتدا میں سنجے دت منشیات کے استعمال کے باعث خبروں کی زد میں رہے۔ بعد ازاں ممبئی دھماکہ کیس میں انہیں طویل مدت تک جیل کی ہوا کھانی پڑی جس سے ان کا کیرئیر متاثر ہوا اور انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے دنوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جیل میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے جسے یاد کرکے آج بھی ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، جب کہ جیل میں گزارے گئے دنوں میں انہوں نے بے تحاشہ غربت بھی دیکھی ہے۔
بھارت میں ان دنوں ہندوؤں کا مذہبی تہوار رکھشا بندھن منایا جارہا ہے، سنجے دت کی بہنوں پریا اور نمرتا دت نے اپنے بھائی کے مشکل دنوں کے بارے میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ہم رکھشا بندھن کے دن اپنے بھائی سے ملنے جیل جاتے تھے اور ان کے پاس ہمیں دینے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تھا۔ ایک بار سنجے دت نے ہمیں 2 روپے کے کوپن دیئے جو انہیں جیل میں ان کے خرچے کیلئے ملے تھے لیکن انہوں نے یہ ہمیں دے دئیے اور روپڑے، ہماری بھی آنکھیں بھر آئیں ہم نے آج تک اپنے بھائی کی جانب سے دئیے جانے والے یہ کوپن سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت نے مسلمانوں کے دل جیت لیے
واضح رہے کہ سنجے دت اپنی سزا پوری کرکے جیل سے رہا ہوچکے ہیں اور اپنی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں آدیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں ،فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔