- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
نواز شریف شیر بنیں اور نام لیں احتجاج کس کے خلاف کریں گے، بابر اعوان
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کاکہنا ہے کہ نواز شریف کا احتجاج کس کے خلاف ہو گا لہذا نواز شریف شیر بنیں اور نام لیں کہ احتجاج کس کے خلاف کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت سے سابق وزرائے اعظم موجود ہیں لیکن پروٹوکول میں فرق ہے، جو شخص کہتا تھا کہ عوام سے خطرہ ہے اب سڑکوں پر ہے، مودی کے یار کو دھکا لگا اور جی ٹی روڈ پر پہنچ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم کو بتانا چاہتاہوں کہ معافی نامہ نہیں جب کہ اس بار جدہ کا راستہ نہیں بلکہ اڈیالہ جیل جانا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف نااہلی کے بعد جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں
بابر اعوان نے کہا کہ چند سو آدمی مری سے بارہ کہو تک اکٹھے ہوئے لیکن 7000اہلکار لگائے گئے، مودی کومشرقی اور مغربی جاتی امراسے ریلیف مل رہاہے جب کہ پنجاب کے گاڈ فادر 2 اورایل این جی کو وارن کرناچاہتے ہیں اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار ہوں گے، نواز شریف کے مارچ سے ہر ضلع کو ایک ایک ارب کا نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل شخص پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا جب کہ نواز نہیں رہا تومسلم لیگ نواز کیسے، ریفرنس 4 ہفتے میں فائل نہ ہوا تو توہین عدالت ہوگی جب کہ والیم 10جب کھلا تو مودی کے یاروں کو بڑادھچکہ لگے گا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پٹواری، کلرک جس کے خلاف ریفرنس ہواس کی گرفتاری ہوتی ہے،اگر ایف آئی اے کام نہیں کرے گی تو کام کسی اور ایجنسی کو دیناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب سے امن قائم ہوا لیکن نواز شریف ضرب غضب سے امن تباہ کرناچاہتے ہیں، نواز شریف کا احتجاج کس کے خلاف ہو گا، کیا اپنے بھائی کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا لہذا نواز شریف شیر بنیں اور نام لیں کہ احتجاج کس کے خلاف کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔