عائشہ احد کا رانا ثنا اللہ کو ہتک عزت کا نوٹس

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2017
عائشہ احد کا دعویٰ ہے کہ وہ شہباز شریف کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز کی منکوحہ ہیں، فوٹو: فائل

عائشہ احد کا دعویٰ ہے کہ وہ شہباز شریف کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز کی منکوحہ ہیں، فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ق) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی اور حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ احد ملک نے اپنے وکیل علی ضیاء باجوہ کی وساطت سے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ان پر پیشہ ور ہونے کی تہمت لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، رانا ثناءاللہ 7 روز میں تحریری معافی مانگیں یا 20 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم سے عائشہ احد کے الزامات پر بھی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ عائشہ احد کا دعویٰ ہے کہ وہ شہباز شریف کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز کی منکوحہ ہیں، وہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میاں صاحب اپنے گھر کی بہو کیلیے کمیٹی کب بنائیں گے، عائشہ احد

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔