نا اہل حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ، ظفراقبال جھگڑا

اسٹاف رپورٹر  منگل 12 فروری 2013
کراچی کا ہر طبقہ پریشان ہے،مسلم لیگ اقتدارمیں آکرشہر کو امن کا گہوارہ بنا دیگی فوٹو : ایکسپریس

کراچی کا ہر طبقہ پریشان ہے،مسلم لیگ اقتدارمیں آکرشہر کو امن کا گہوارہ بنا دیگی فوٹو : ایکسپریس

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ظفراقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

نااہل حکومت نے کراچی کو تباہ کر دیا، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

تاجر، ٹرانسپورٹرز، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں، پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ظفر اقبال جھگڑا نے صوبائی رہنمائوں سلیم ضیا، عرفان اللہ خان مروت اور دیگرکے ہمراہ سنی تحریک کی جانب سے کارکنوںکی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے چھٹے روز رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پرپاکستان سنی تحریک کے رہنما شہزاد قادری، مطلوب اعوان و دیگر بھی موجود تھے، ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی تو کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔